ولنگٹن ( اے بی این نیوز )نیوزی لینڈ کے اسٹار ایتھلیٹ زین رابرٹسن پر ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے اور دستاویزات میں جعل سازی ثابت ہونے پر 8 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔یہ نیوزی لینڈ کے ٹریبونل کی جانب سے کسی کھلاڑی کو دی گئی سب سے زیادہ سزا ہے۔ 33 سالہ رابرٹسن اس عرصے کے دوران کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ولنگٹن کے اسپورٹس ٹریبیونل کے فیصلے کے مطابق زین رابرٹسن کو چار سال کی سزا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے اور مزید چار سال کی سزا ایتھلیٹ کی جانب سے اپنے دفاع میں جعلسازی پر مبنی دستاویزات پیش کرنے کی پاداش میں دی گئی۔مئی 2022 میں گریٹ مانچسٹر رن کے ایونٹ کے دوران کیے گئے ٹیسٹ میں ان پر کارکردگی بڑھانے والی دوا اریتھروپوائٹین کا استعمال ثابت ہوگیا تھا۔















