اہم خبریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ ، معین وٹو اور آغا رفیع اللہ کی ملاقات

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ ، معین وٹو اور آغا رفیع اللہ نے جمعرات کو یہاں الگ الگ ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی […]

پاکستانی مچھیرے کے بیٹے نے ورلڈ اسکالر کپ میں 7 میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کردیا

کراچی (  اے بی این نیوز    )کیماڑی سے تعلق رکھنے والے ایک مچھیرے کے بیٹے نے بڑا اعزاز اپنے نام کر کے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا۔امیر حمزہ نے ورلڈ اسکالر کپ میں تحریری اور تقریری مقابلے میں 4 سونے اور 3 چاندی کے تمغے جیتے۔ورلڈ اسکالر کپ کا انعقاد آذربائیجان میں کیا […]

قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد میں تین رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہےکہ ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پر اظہار تشویش کرتا ہے، […]

شیخوپورہ میں غیر ملکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

شیخوپورہ (اے بی این نیوز)شیخوپورہ میں غیر ملکی ڈرون طیارہ گر گیا۔ شرقپور پولیس کاکہناتھا کہ ڈرون معمول کی پرواز پر تھا،پولیس اور حساس اداروں نے ڈررون قبضے میں لے لیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور کے علاقے جلال پور گاؤں میں ڈرون طیارہ گراہے جس پر تھانہ […]

غلط روایت ڈال کر ہم اجتماعی طور پر توہین عدالت کا باعث بن رہے ہیں ، محسن لغاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محسن لغاری نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرارداد کی مخالفت کردی۔محسن لغاری نے کہا کہ عدلیہ میں زیرسماعت مقدمات پر یہاں بات نہیں ہو سکتی ،سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ فیصلے کے بعد بات ہو سکتی ہے ۔ کیا […]

اقوام متحدہ میں قراردادمنظورہونے کے بعد اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر فلسطینی نمازیوں پر حملہ

جنیوا(اے بی این نیوز    )اقوام متحدہ میں قراردادمنظورہونے کے بعد اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر فلسطینی نمازیوں پر حملہ،،6سے زائد افراد زخمی، فلسطینی نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائی گئیں، مسجد کو نمازیوں سے زبردستی خالی کرالیاگیا،کینیڈین وزیراعظم کی نمازیوں پراسرائیلی پولیس کے تشددکی مذمت کی ہے۔

کیماڑی زہریلی گیس سے ہلاکتوں پر سندھ ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ مسترد کردی

کراچی (  اے بی این نیوز   )کیماڑی زہریلی گیس سے ہلاکتوں پر سندھ ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ مسترد کردی،فیکٹریوں کیخلاف کیا کارروائی کی عدالت کا استفسار،سربمہر کردی ہیں ،ایدووکیٹ جنرل کا جواب،عدالت کا ایڈووکیٹ جنرل کے بیان پر اظہار برہمی کہا،یہ تفتشی افسر جائے گا 5 ہزار روپے لے گا اور ڈی سیل کردے گا،،،اسسٹنٹ کمشنر بھی […]

وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ، دو برس میں 15 ہزار افراد کے اغوا کا انکشاف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ،، گذشتہ دو برس میں 15 ہزار افراد کے اغوا کا انکشاف، 310قتل،504اقدام قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے،،، وزارت داخلہ نے گزشتہ دو سال کے دوران جرائم کے اعدادوشمار ایوان میں پیش کردیئے، ڈکیتی کے 103 افراد رپورٹ ہوئے،،، […]

حکومت نےگزشتہ فروری سے رواں سال فروری تک 11 ہزار 592 ارب روپےقرض لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )گزشتہ فروری سے رواں سال فروری تک حکومت نے 11 ہزار 592 ارب روپےقرض لیا،اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے قرض سے متعلق اعداو شمار جاری کردیئے، فروری 2023 تک وفاقی حکومت کا قرض 54 ہزار 353 ارب روپے رہا،فروری 2022 میں وفاقی حکومت کا قرض42ہزار 716ارب روپے تھا ،حکومت […]

صارفین کیلئے ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 50 فیصداضافہ کیاگیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )صارفین کیلئے ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 50 فیصداضافہ کیاگیا، نیپرا کی دستاویزات میں انکشاف، بنیادی ٹیرف 10 روپے بڑھایاگیا، بجلی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سرچارجز کی مد میں مہنگی کی گئی، نیپرا دستاویزات کے مطابق،، گھریلو صارفین کا ٹیرف 18روپے 04پیسے سے بڑھ کر 26روپے 54پیسے تک […]