اہم خبریں

نیب نوٹس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نیب میں پیش نہ ہونے کا امکان

لاہور ( اے بی این نیوز    )نیب نوٹس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،عمران خان نے نیب طلبی کےنوٹس کا جواب دے دیا،مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے لاہور موجود ہوں، پیش نہیں ہوسکتا،،، سابق وزیراعظم نے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی،، نیب کی جانب سے […]

اس سال امیگریشن کے تمام معاملات اسلام آ بادد ایئرپورٹ پر ہی حل ہو نگے،وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ تمام مسائل امیگریشن کے حوالے سے حل ہونگےروڈ ٹو مکہ سے اس سال امیگریشن کے تمام معاملات اسلام آ بادد ایئرپورٹ پر ہی حل ہو نگے۔سعودی نائب وزیر داخلہ نے بڑا کامیاب دورہ پاکستان کیا ہے۔پونے دو لاکھ عازمین اس سال حج […]

حکومت تمباکو کے خلاف بچوں کے تحفظ اور بہبود کیلئے پرعزم ہے،مہیش کمارملانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن مہیش کمار ملانی نےکہا ہے کہ بچے پاکستان کااثاثہ ہیں،انہیں تمباکو نوشی سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہاربچوں کےحقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سپارک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے […]

تحریک انصاف کے رہنماملک امین اسلم کاپارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور راہنماء پاکستان تحریک انصاف ملک امین اسلم نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ9 مئی کے واقعات اینٹی پاکستان ایجنڈا ہے جس کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، 9 مئی کے واقعات انتہائی شرمندگی کا باعث ہیں،ہم نے شہداء کی یادگاروں ایم ایم عالم […]

امریکی صدر بائیڈن کا چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا عندیہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے جی7 اجلاس میں جاپان جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد یا بدیر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ چینی صدر شی […]

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میرے حوالے سے میڈیا پر پارٹی چھوڑنے کی جھوٹی خبر چلائی جا رہی ہے، سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ میرے متعلق جھوٹی خبر چلانے والوں […]

راولپنڈی،جی ایچ کیو حملے میں ملوث تین سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف

راولپنڈی (نیوزڈیسک)آرمی ہیڈ کوارٹرز حملہ کیس میں ملوث میونسپل کارپوریشن کے 3 ملازمین برطرف کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میونسپل کارپوریشن نے جی ایچ کیو حملے میں ملوث اپنے تین ملازمین کو فوری طور پر نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔ ملازمین کی شرپسندوں سے ساتھ موجودگی کی فوٹیجز موجود تھیں۔ عمران خان کی […]

ایسے ججز کی عزت نہیں کرسکتا جو قانون کی تشریح اپنی مرضی سے کریں،وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدلیہ میں ایسےججز کی عزت نہیں کر سکتے جو قانون کی تشریح اپنی مرضی سے کریں، عدلیہ میں انتہائی قابل احترام شخصیات بھی موجود ہیں، لیکن جب ذاتی مفادات آگے آجائیں اور کرسی کا وقار پیچھے چلا جائے تو ہم پر بھی رولز کے مطابق […]

فیس بک اور انسٹاگرام پر ’ریلز‘ سے آمدنی کے منصوبے کا اعلان

واشنگٹن (  اے بی این نیوز   )میٹا کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز سے آمدنی کے نئے اور آسان منصوبے کا اعلان کردیا، فیچر کو مزید بہتر بناکر اب ویڈیوز پر اشتہارات دکھانے کی مد میں کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے دیے جائیں گے، مارک زکربرگ نے ابتدائی طور پر جون 2022ء میں فیس بک اور […]

مظاہروں کے دوران کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والا ملزم گرفتار

پشاور(اے بی این نیوز) پولیس نے عمران خان کی گرفتار ی کے بعد ہونیوالے مظاہروں کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے خفیہ اداروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا ہے، رحمت اللہ نامی ملزم کو مردان کے علاقے گجر گڑھی سے […]