اہم خبریں

کم قیمت گھر اسکیم ،سندھ حکومت کا 4ہزار مکانات بنانیکااعلان

کراچی (نیوزڈیسک)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کم قیمت گھر اسکیم کے تحت 4 ہزار گھر بنائے جارہے ہیں ،اس طرح کم آمدنی والے افراد کا اپنے گھر کا خواب پورا ہو سکے گا،کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے ساڑھے […]

فردوس عاشق کی گھریلوملازمہ سے مبینہ بدتمیزی ، متاثرہ فیملی کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق کی گھریلوملازمہ سے مبینہ بدتمیزی پر متاثرہ فیملی کا بیان سامنے آگیا،تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق کی گھریلوملازمہ سے مبینہ بدتمیزی پر متاثرہ فیملی کا بیان سامنے آگیا،گھریلو ملازمہ کے والد نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان نے ہمارے اوپر جھوٹے الزامات […]

کراچی،انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پربڑی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا،احسان الحق نامی ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی،ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا،ملزم سی ٹی ڈی کے پی کو مطلوب تھا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے سر […]

باجوڑ سے پی ٹی آئی رہنما ءریحان زیب خان گرفتار

باجوڑ(نیوزڈیسک)تحریک انصاف باجوڑ کے رہنما رہنما ءریحان زیب خان کو گرفتارکرلیاگیا، ان کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے،پولیس ذرائع نے بتایاکہ ریحان زیب کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور انہیں گرفتار کرکے خار جیل منتقل کردیا گیا۔

عمران خان کی جان کو خطرہ ، اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ان سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی، جب کہ وکالت نامے پر ان کے دستخط کے بغیر اپیل داخل ہی نہیں ہوگی، اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے۔تحریک انصاف […]

اٹلی ، تارکین وطن کی 2کشتیاں ڈوب گئیں،2 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

سان تیاگو(نیوزڈیسک)اٹلی کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی2 کشتیاں اُلٹنے سے خاتون اور ان کے شیر خوار بچے سمیت دو افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ نے بتایاکہ اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے نزدیک تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں،انہوں نے بتایاکہ کشتیوں کے 57 مسافروں […]

متھرا چیئرمین الیکشن،پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پشاور(اے بی این نیوز     )متھرا تحصیل کونسل چیئرمین الیکشن کے تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی،تحصیل کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر ہونے والے انتحابات کے نتائج ریٹرننگ افس کو موصول ہو گئے،آر او افس کو 155 پولنگ سٹیشن کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ،آر او آفس کے مطابق پی ٹی آئی […]

تربت کی کیچ ندی میں سات لڑکیاں ڈوب کر ہلاک

تربت (نیوزڈیسک)تربت کی کیچ ندی میں 7 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔پولیس نے بتایاکہ تربت کی کیچ ندی سے ساتوں لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق لڑکیاں پکنک منانے گئی تھیں، ندی میں ڈوب گئیں۔پولیس نے مزید بتایاکہ تربت میں ڈوبنے والی لڑکیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے […]

ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے خرچ کیے ہیں،وزیرِ خزانہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ گزشتہ حکومت نے کیا تھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ […]

ایشز کی طرز پرپاک، بھارت جناح گاندھی سیریز کھیلیں،ذکاء اشرف کی تجویز

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف نےتجویز دی ہے کہ ایشیز کی طرز پر پاکستان بھارت جناح گاندھی سیریز کھیلیں، ایشیاء کپ اور ورلڈکپ میں بابر اعظم کپتان جبکہ مکی آرتھر ڈائریکٹر رہیں گے جبکہ کوچنگ اسٹاف بھی برقرار رکھا جائے گا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں چیئرمین پی […]