ایشز کی طرز پرپاک، بھارت جناح گاندھی سیریز کھیلیں،ذکاء اشرف کی تجویز

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف نےتجویز دی ہے کہ ایشیز کی طرز پر پاکستان بھارت جناح گاندھی سیریز کھیلیں، ایشیاء کپ اور ورلڈکپ میں بابر اعظم کپتان جبکہ مکی آرتھر ڈائریکٹر رہیں گے جبکہ کوچنگ اسٹاف بھی برقرار رکھا جائے گا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایشیز کی طرز پر پاکستان بھارت جناح گاندھی سیریز کھیلیں۔