بھارتی یوم آزادی،وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، انٹرنیٹ بند اورکرفیونافذ

اسلا م آباد ( اے بی این نیوز )بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا مودی سرکار کوکراراجواب،وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،سرینگر، ہنڈوارہ اور پونچھ سمیت کئی اضلاع میں گھروں پر سیاہ پرچم لہرا دیئے گئے،کشمیریوں کا شدید ردعمل دیکھ کرمودی سرکارکے اوسان خطا ہوگئے،وادی بھرمیں انٹرنیٹ بند اورکرفیونافذ کردیا
سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا،بن لادن کمپنی کو20ملین ریال جرمانہ

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیاہے۔سعودی میڈیا کے مطابق بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ اور 8 انجینئرز کو حادثے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے مذکورہ تمام انجینئرز اور شعبوں کے سربراہ کو 3،3 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ۔جبکہ 3 انجینئرز اور انچارج […]
پرویز الہٰی 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر21اگست تک نیب کے حوالے

لاہور ( اے بی این نیوز )صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر21اگست تک نیب کے حوالے،نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ کو مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا،عدالت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک کیس کو چلانے کی استدعا منظور کرلی، […]
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزارت خزانہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی، خلاف ورزی پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کئے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا،کسٹم، سائٹ سکیورٹی اور امیگریشن سروس […]
سربراہ ن لیگ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے، فیملی کی تصدیق

لاہور(نیوزڈیسک)شریف فیملی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اگلے ماہ ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔فیملی ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ شریف خاندان کے وکلا، سیاسی رفقا نے قائد ن لیگ نواز شریف کے دورہ مشرق وسطیٰ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی […]
انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کر کے الیکشن کمیشن آئین شکنی کر رہا ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (اے بی این نیوز )انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کر کے الیکشن کمیشن آئین شکنی کر رہا ہے، قومی اسمبلی کو تحلیل ہوئے 6 دن گزر گئے مگر الیکشن کمیشن خواب خرگوش میں ہے، پیپلزپارٹی کے رضا ربانی الیکشن کمیشن حکام پر برس پڑے کہا عام انتخابات کے انعقاد میں کسی بھی قسم […]
الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں سمیت تمام معاملات حل کرے، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان کاحلقہ بندیوں سے متعلق کیس میں استفسار،ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کندھے اچکا دیئے، یعنی ابھی تو انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی، چیف جسٹس عمر عطابندیال کے مسکراتے ہوئے ریمارکس ، کہاالیکشن کمیشن انتخابات سے […]
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ماکھا کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے

لاہور(نیوزڈیسک) معروف اداکار گوہر رشید کی اداکاری کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہونے لگے۔بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال نے فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں ’’ماکھا‘ ‘کا کردار اداکرنے والے معروف اداکار گوہر رشید کے فن کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔گپی گریوال پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کے دلدادا ہیں اور […]
خیبرپختوانخوا کی نگران صوبائی کابینہ کیلئے 25افراد کے نام شارٹ لسٹ

پشاور ( اے بی این نیوز )خیبرپختوانخوا کی نگران صوبائی کابینہ کیلئے 25افراد کے نام شارٹ لسٹ،کلیئرنس جاری،ذرائع کے مطابق اداروں سے چھان بین کے بعد 15 رکنی کابینہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا جائےگا،سابق کابینہ کے تلخ تجربہ کے بعد اب مکمل غیر سیاسی کابینہ تشکیل دینے کی کوشش،وفاق میں نگران کابینہ تشکیل دینے […]
گزشتہ حکومتوں پرتنقید کی جائیگی،استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی مہم کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا

لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)نے انتخابی مہم کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیاہے۔منگل کو پارٹی نے بتایا کہ انتخابی مہم میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اورپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی پالیسیوں کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنایاجائے گا،اس حوالے سے آج عشائیے میں آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین […]