اہم خبریں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وزارت خزانہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی، خلاف ورزی پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کئے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا،کسٹم، سائٹ سکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہو گی جبکہ انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ، شاپس رینٹ تھرڈ پارٹی کے ذمے ہو گی

متعلقہ خبریں