پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما صداقت علی عباسی اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد (اے بی این نیوز )مری سے پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کے صدر و سابق ایم این اے ، صداقت علی عباسی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار کرنے کے بعد صداقت عباسی کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی خوش گپیاں

پالی کیلے ( اے بی این نیوز )پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی پریکٹس سیشن میں خوش گپیاں،ویرات کوہلی ،حارث روف اورشاداب خان سے بات چیت کرتے نظر آئے،،بھارتی کپتان روہت شرما نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق سے گفتگو کی،بھارتی باولر محمد سراج بھی قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف […]
حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کی گردن دبوچ رہی ہے، سراج الحق

راولپنڈی(اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں ہڑتال ہوگی شٹر ڈاؤن ہوگا،پاکستان میں سب وسائل ہیں یہ ،دنیا کی پانچویں بڑی طاقت ہے،وہ جماعت اسلامی کا یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اس کی حفاظت کرنی ہے […]
پرویز الٰہی کو اسلام آباد میں نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پرویز الٰہی کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا،پرویز الہی کو اسلام آباد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، انھیں تھری ایم پی او کے تحت لاہور سے گرفتار کیا گیا،پرویز الٰہی کو آئی نائن سی آئی اے سب جیل ، اٹک یا اڈیالہ جیل رکھا جائے […]
تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،ایک شرپسند مارا گیا، حوالدار شہید

تیراہ (اے بی این نیوز )خیبر ضلع کے عام علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ مارا گیا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی […]
پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہداء کی قربانیوں کے مرہونِ منت ہے،آرمی چیف

بنوں ( اے بی این نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوںکے دورہ کے دوران ز خمی فوجیوں کی خیریت دریافت کی،اس کے لیے انہوں نے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا۔ سپہ سالار نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ گزشتہ روز جانی خیل کے علاقے میں ایک خودکش […]
بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں کل قذافی سٹیڈیم پریکٹس کریں گی

لاہور( اے بی این نیوز )بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں کل قذافی سٹیڈیم پریکٹس کریں گی بنگلہ دیش اور افغانستان چار بجے سے سات بجے تک پریکٹس کریں گی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کل ایل سی اے گراونڈ میں پریکٹس کرے گیافغانستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ اور ایک کھلاڑی پریکٹس کے بعد […]
راولپنڈی جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف یوتھ کنونشن،آج 8بجے سراج الحق کا اہم خطاب

راولپنڈی(اے بی این نیوز )راولپنڈی جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف یوتھ کنونشن ،کارکنان اور عوام کی تعداد پنڈال میں جمع ہونا شروع،اسٹیج سے جماعت اسلامی کے پارٹی ترانے چلا کر کارکنان کے جذبات کو گرمایا جارہا ہے،اسٹیج پر جماعت اسلامی کے مقامی قائدین موجود،یوتھ کنونشن کا سٹیج کمیٹی چوک شاہ دی ٹاہلیاں کے سامنے لگایا […]
چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی اہم ہے، اس وجہ سے جسمانی ریمانڈ نہیں دیا ، جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی اہم ہے، اس وجہ سے جسمانی ریمانڈ نہیں دیا خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین کے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر ریما رکس،چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے ڈاکٹر اور لیگل ٹیم کی چیئرمین […]
ملک بھرمیں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک بھرمیں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو گئی،ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی میں 0.54 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیا،سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 24.39 فیصد ہوگئی ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیےحالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ […]