راولپنڈی(اے بی این نیوز )راولپنڈی جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف یوتھ کنونشن ،کارکنان اور عوام کی تعداد پنڈال میں جمع ہونا شروع،اسٹیج سے جماعت اسلامی کے پارٹی ترانے چلا کر کارکنان کے جذبات کو گرمایا جارہا ہے،اسٹیج پر جماعت اسلامی کے مقامی قائدین موجود،یوتھ کنونشن کا سٹیج کمیٹی چوک شاہ دی ٹاہلیاں کے سامنے لگایا گیا ہے،عوام کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لیاقت باغ چوک میں کرسیاں لگا دیں گئیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق رات اٹھ بجے یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے















