اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پرویز الٰہی کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا،پرویز الہی کو اسلام آباد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، انھیں تھری ایم پی او کے تحت لاہور سے گرفتار کیا گیا،پرویز الٰہی کو آئی نائن سی آئی اے سب جیل ، اٹک یا اڈیالہ جیل رکھا جائے ؟ اس حوالے سے وفاقی پولیس کے افسران فیصلہ نہ کر سکے۔















