اہم خبریں

پاکستان میں ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا، صدر بھارتی بورڈپی سی بی کی مہمان نوازی کے معترف

لاہور(نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا۔لاہور سے بھارت واپسی کے بعد راجر بنی اور نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کی۔راجر بنی نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا دو دن کا تجربہ شاندار رہا، ویسی […]

دہشت گردوں کا پاک افغان سرحد کے قریب 2 پاکستانی چوکیوں پر حملہ ،فائرنگ کا تبادلہ، 12 دہشت گردجہنم واصل،4سپاہی شہید

راولپنڈی (  اے بی این نیوز        )دہشت گردوں کا پاک افغان سرحد کے قریب 2 پاکستانی چوکیوں پر حملہ ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ بڑی تعداد شدید زخمی ہو گئے،جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ کاضلع چترال کے علاقے کالاش میں […]

خیبرپختونخوا ،مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار کرنے کی منظوری

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔بدھ کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25000 […]

ایشیا کپ،پاکستان نےبنگلہ دیش کو7 وکٹوں سےہرادیا

سری لنکا ( اے بی این نیوز    )ایشیا کپ2023،سپرفورمرحلہ،پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،پاکستان نےبنگلہ دیش کو7 وکٹوں سےہرادیامحمد رضوان نے 63 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلیامام الحق نے78 رنز بنائےفخرزمان 20،بابر اعظم 17رنز بنا سکے۔

عبدالرحمٰن ملتان سلطانزکے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(نیوزڈیسک)پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے عبدالرحمٰن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔عبدالرحمٰن کو اینڈی فلاور کی جگہ فرنچائز کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے،اس سے قبل عبدالرحمٰن نے 5 سال تک بطور اسسٹنٹ کوچ ملتان سلطانز کے ساتھ کام کیا۔اس موقع پر اینڈی فلاور نے اپنے ایک بیان میں کہا […]

وفاقی سیکریٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کاانتقال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی سیکریٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے۔بدھ کو وفاقی ان کا انتقال لاہور میں ہوا، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر عبداللہ سنبل کواسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں وفات پا گئے۔سیکریٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کچھ عرصے سے علیل تھے، انہوں نے 20 […]

ذکا اشرف کا صدر اے سی سی کو لکھا جا نے والا احتجاجی خط سامنے آ گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین ذکاء اشرف کا اے سی سی کے صدر جے شاہ کو لکھے جانے والا احتجاجی خط سامنے آ گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں وینیو منتقل کرنے کے حوالے سے احتجاج کیا تھا،پی سی بی کے مطابقغیر پیشہ وارانہ طرزِ عمل کے احتجاج کے طور پر […]

پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویزالہٰی کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کل (جمعرات کو)سماعت کریں گے، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیاہے ۔

راولپنڈی، چہلم شہدائے کربلاکے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز     )پولیس راولپنڈی نے چہلم شہدائے کربلاکے حوالے سے ٹریفک پلان پلان جاری کر دیا۔شہدائے کربلا کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں12جلوس نکالے جائیں گے ،ٹریفک پولیس کے250سے زائد افسران و جوان تعینات، ٹریفک پلان کے مطابق سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر ٹریفک کو متبادل راستوں […]

مانسہرہ ، قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

مانسہرہ(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے نےمانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا، جس کے بعد ملزم لطیف شاہ کو گرفتار کیا گیا ۔