اہم خبریں

دہشت گردوں کا پاک افغان سرحد کے قریب 2 پاکستانی چوکیوں پر حملہ ،فائرنگ کا تبادلہ، 12 دہشت گردجہنم واصل،4سپاہی شہید

راولپنڈی (  اے بی این نیوز        )دہشت گردوں کا پاک افغان سرحد کے قریب 2 پاکستانی چوکیوں پر حملہ ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ بڑی تعداد شدید زخمی ہو گئے،جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ کاضلع چترال کے علاقے کالاش میں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب واقع دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا،افغانستان کے صوبوں نورستان اور کنڑ کے گواردیش، پتیگال، برگ متل اور بتاش کے علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پائی گئی تھیدہشت گردوں کی نقل وحرکت عبوری افغان حکومت کے ساتھ بروقت شیئر کیے گئے۔خطرے کے بڑھتے ہوئے ماحول کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں4 بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیاعلاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرینس آپرس جاری ہےپاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ چترال کے بہادر عوام بھی دہشت گردوں کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت دینے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال نہ کرنے دے۔

متعلقہ خبریں