اہم خبریں

کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرتے طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات رپورٹ

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں لینڈنگ کرتے طیاروں پر مختلف علاقوں سے لیزر لائٹس مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،ذرائع کے مطابق ماڈل کالونی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی سے لیزر لائٹس مارنے کے واقعات پیش آئے ، پائلٹس نے پہلوان گوٹھ اور سہراب گوٹھ کے قریب بھی لیزر لائٹ مارنے کی شکایت کی ہے۔

نگراں وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

لندن(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرکے لندن پہنچ گئے،ہفتہ کو نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک سے خصوصی پرواز میں نیویارک سے برطانیہ پہنچے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سفارتی عملے اور دیگر شخصیات نے استقبال کیا۔ واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے امریکا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی […]

لیسکو نے کروڑوں کے نادہندہ سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے نام بتادئیے

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سرکاری اور پرائیوٹ نادہندہ اداروں کی فہرست جاری کردی۔لیسکو ترجمان کے مطابق ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شاہد حیدر نے ریکوری مہم تیز کرنے کےلیے بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق سی ای او لیسکو نے کہا کہ نادہندگان سے رقوم وصول کر کے […]

کراچی ،مسجد کے کمرے سے پیش امام کی پانچ روز پرانی لاش برآمد

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے کیماڑی میں مسجد کے کمرے سے پیش امام کی 5 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسجد کے کمرے سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے وہاں جاکر دیکھا تو پیش امام کی لاش پڑی ہوئی تھی جس پر محلے والوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی۔ریسکیو […]

کراچی میں کار پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ناکے پر اہلکاروں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔مقتول کے کزن مزمل کا کہنا […]

قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی لباس پہن کر روایتی رقص

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس پہن کر مداحوں کے دل جیت لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے قومی دن پر ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ روایتی سعودی لباس پہنا اور تلوار اٹھا کر روایتی رقص بھی […]

چین کے شہر ہینگزو میں 19ویں ایشین گیمز کا آغازہوگیا

ہینگزو(نیوزڈیسک)چین کے شہر ہینگزو میں 19ویں ایشین گیمز کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں اسٹیڈیم رنگ و نور میں نہا گیا۔ ایشین گیمز 8 اکتوبر تک جاری رہینگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جنگ پنگ نے خصوصی شرکت کی۔آفیشلز میسکوٹ رقص کرتے اسٹیڈیم میں آئے اور گیمز میں شامل […]

نو مئی واقعات پر کارروائی، ہم کسی بیرونی حکومت کو جواب دہ نہیں، وزیر اعظم

نیویارک(نیوزڈیسک) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث مرد و خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے، ہم کسی بیرونی حکومت کو جواب دے نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی نے قانون […]

ڈالر کی اڑان رک گئی،250روپےپرآجائیگا،گورنر سندھ

کراچی(نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جو ڈالر ہاتھ نہیں آرہا تھا اب آگیا ہے، 250 سے 255 پر آجائے گا۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بڑے بڑے مسائل پر ایکشن ہو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں فائیو اسٹار ہوٹل بننے چاہئیں، تاجروں کے مسائل حل کرنا ترجیح […]

یکم اکتوبر سے پیٹرول سستاہوجائیگا، نگراں حکومت نے نوید سنا دی

کراچی(نیوزڈیسک)نگراں وزیر صنعت گوہر اعجاز نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ہفتہ کو کراچی میں کاروباری برادری سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول […]