کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے کیماڑی میں مسجد کے کمرے سے پیش امام کی 5 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسجد کے کمرے سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے وہاں جاکر دیکھا تو پیش امام کی لاش پڑی ہوئی تھی جس پر محلے والوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی۔ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔















