قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی لباس پہن کر روایتی رقص

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس پہن کر مداحوں کے دل جیت لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے قومی دن پر ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ روایتی سعودی لباس پہنا اور تلوار اٹھا کر روایتی رقص بھی کیا۔