کراچی(نیوزڈیسک)نگراں وزیر صنعت گوہر اعجاز نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ہفتہ کو کراچی میں کاروباری برادری سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول سمیت تمام اشیاء کی مہنگائی ہوئی ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، غیر قانونی طور پر باہر ڈالر بھیجنے والوں کو روکنے سے بہتری آئی ۔















