چین کے شہر ہینگزو میں 19ویں ایشین گیمز کا آغازہوگیا

ہینگزو(نیوزڈیسک)چین کے شہر ہینگزو میں 19ویں ایشین گیمز کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں اسٹیڈیم رنگ و نور میں نہا گیا۔ ایشین گیمز 8 اکتوبر تک جاری رہینگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جنگ پنگ نے خصوصی شرکت کی۔آفیشلز میسکوٹ رقص کرتے اسٹیڈیم میں آئے اور گیمز میں شامل تمام ملکوں کے دستوں نے اپنے ملک کے پرچم تھامے مارچ پاسٹ کیا۔