اہم خبریں

صارفین کے لیے بجلی بندش کا اعلان، شیڈول جاری

صارفین کے لیے بجلی بندش کا اعلان، شیڈول جاری

پشاور ( اے بی این نیوز) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ضروری مرمتی کام کے باعث بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے متاثرہ علاقوں اور بجلی بندش کے اوقات کا اعلان کردیا ہے۔

پیسکو کے مطابق 27 اکتوبر بروز منگل صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک مختلف فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

پیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پشاور میں حیات آباد، گل آباد، ریڈیو پاکستان، زریاب، فقیر آباد، سٹی ٹاؤن، پھاڑی پورہ، چوک یادگار، ڈبگری، کریم پورہ، شعبہ، کوہاٹی گیٹ، پیپل منڈی، کاکشال، اباسین، ہرمز گل روڈ، اچینی، دانش آباد، انجینئرنگ کالج، کینال ٹاؤن، تاج آباد، غریب آباد، رنگ روڈ، ایگریکلچر یونیورسٹی اور جی ٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں کے فیڈرز متاثر ہوں گے۔

پبی میں خضر ریزی خان، شیرگڑھی، پبی سٹی، پبی پیپل، صالح خانہ، امان کوٹ اور نیو چلو زئی کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح نوشہرہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ، رسالپور، چینی روڈ، انڈسٹریل ایریا، انڈسٹریل بازار اور دیگر متعلقہ فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

پیسکو کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی آئی خان کینٹ کے فیڈرز 1 اور 2، ریڈیالوجی، مفتی محمود اسپتال، انڈسٹریل اسٹیٹ اور جیل سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

صوابی میں چار باغ، ٹوپی، گدون، شیوہ، صوابی سٹی، ناسبر، ہدوفیل، لوئر اور چنگلائی سمیت مختلف علاقوں کے فیڈرز بھی مرمتی کام سے متاثر ہوں گے۔

پیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی مقررہ بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ضروری کاموں اور دیگر انتظامات کی پیشگی منصوبہ بندی کرلیں۔
مزید پڑھیں‌:ایل پی جی کی فی کلو قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صارفین پر مہنگائی کا وار

متعلقہ خبریں