اہم خبریں

پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار تیز،پنجاب میں 111نئے کیسزکی تصدیق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار جاری،24گھنٹوں میں مزید111نئے مریضوں کی تصدیق،لاہور میں مزید38 ،راولپنڈی میں41،ملتان میں11 اور گوجرانولہ میں16نئے مریض سامنے آگئے،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 5ہزار580 کنفرم مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پنجاب ،آشوب چشم میں اضافہ ، مزید2ہزار 167کیس سامنے آگئے

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب میں آشوب چشم کے مزید2ہزار 167کیس سامنے آگئے،صوبائی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کی سرکاری ہسپتالوں کے آئی سرجنز کو 24گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت،لاہور میں 142،بہاولپورمیں335،ملتان میں مزید 131کیس سامنے آگئے،فیصل آباد میں 193اورراولپنڈی میں43نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ۔ ڈاکٹر خصرات کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم۔

افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے 2ہزار500 افراد ہلاک،متعدد زخمی

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد2ہزار500 ہو گئی، سینکڑوں عمارتیں ملبے کاڈھیر بن گئیں،نظام زندگی بری طرح متاثر۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھی افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ،بحالی کی کوششوں کیلئے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا […]

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اسرائیل فلسطین کشیدگی ، خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں اضافہ شروع، ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 اعشاریہ 7 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ برطانوی خام تیل برینٹ خام تیل کی قیمت 86 اعشایہ 65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی , ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں […]

ڈالر مزید سستا،پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا

کراچی(نیوزڈیسک) ڈالر مزید سستا،پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ، انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہو گیا، نئی قیمت 281 روپے 80 پیسے ہو گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر […]

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،نگران وزیراعلیٰ پنجا ب

لاہور(نیوزڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کہا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر […]

کرکٹ ورلڈکپ ،موبائل فلیش لائٹ میں پریس کانفرنس ،بھارتی انتظامات کا پول کھل گیا

حیدرآباد(نیوزڈیسک) بھارتی انتظامات کا پول کھل گیا،موبائل فون فلیش لائٹ سے پریس کانفرنس کور کی جاتی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں نیدرلینڈز کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کیوی کھلاڑی گلین فلپس پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ بجلی چلی گئی کوئی بیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے سارے کمرے […]

سائفر کیس کی سماعت 17 کتوبر تک ملتوی ،ملزمان میں چالان تقسیم کردیئے گیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جاری ،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین سماعت کررہے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود ہیں ، اس کے علاوہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم، پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی ،پی ٹی […]

پوپ فرانسس نے بھی اسرائیل فلسطین جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

ویٹی گن سٹی(نیوز ڈیسک) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی اسرائیل فلسطین جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ۔ پوپ فرانسس نےاپنے بیان میں کہا کہ جنگ مسائل کا بہتر حل نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے 313 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہو […]

وطن واپسی پر میری پہلی اور آخری ترجیح ملکی معیشت کی بحالی ہے،نواز شریف

لندن(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے،ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر ختم کیا گیا تھا۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف […]