اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جاری ،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین سماعت کررہے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود ہیں ، اس کے علاوہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم، پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی ،پی ٹی آئی وکیل سلمان صفدر، شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور ان کا بیٹا بیٹا زین بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔سائفر کیس ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں۔خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے دلائل سننے کے بعد سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ،اگلی سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی ۔















