کابینہ نے انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)کابینہ نے انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دیدی، نگرا ن وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،فوج حساس انتخابی حلقوں میں ریڈ رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی،وفاقی کابینہ ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ کافیصلہ نہ کر سکی،وزیراعظم نے […]
بلوچستان کے مہر گڑھ میوزیم کیلئے 3 لاکھ ڈالرکی امریکی امدادکااعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکا نے بلوچستان کے مہر گڑھ میوزیم کیلئے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے پہلے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ترجمان کے مطابق 3 لاکھ 20 ہزار […]
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، تین امیدواروں کو جرمانہ

پشاور( اے بی این نیوز ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین امیدواروں کو جرمانہ کردیا ،مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدوارمحبوب الرحمان کو 3 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ، امیدوار نے جرمانہ جمع کرکے چالان پیش کردیا، این اے 16 کے آزاد امیدوار سردار ابرار احمد خان […]
امریکی شہریوں کی اکثریت حکومتی کرپشن سے خوفزدہ ہے،سروے

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) حال ہی میں امریکا میں ایک سروے انجام دیا گیا ہے جس میں امریکی شہریوں میں پائے جانے والے متعدد قسم کے خوف کی درجہ بندی کی گئی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق کیلیفورنیا میں چیپمین یونیورسٹی کے ماہر عمرانیات کرسٹوفر بیڈر نے چیپ مین سروے آف امریکن فیئرز کی سروے ٹیم کی قیادت کی۔ […]
مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی جریدے نے کہا ہے کہ مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار کے ہندو پرست متعصبانہ اقدامات جاری ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ”بلوم برگ“ کے مطابق مودی کے آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھو چکا ہے، مودی سرکار نے […]
بیٹی کیوں پیدا ہو ئی،شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو مار دیا

خوشاب ( اے بی این نیوز ) جہالت کی انتہا،بیٹی کی پیدائش پرشوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کردیا ،سفاک ملزم گرفتار ،پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیاگیا ہے۔
عام انتخابات،پنجاب بھر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب بھر میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔محکمہ داخلہ پنجاب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور قومی، صوبائی اسمبلی کے امیدوار، کارنر میٹنگ سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔لہٰذا صوبے میں فی الفور 12 فروری تک دفعہ […]
پنجاب ، نمونیا مزید 12 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 12 بچے انتقال کر گئے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نمونیا سے انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 12 سال تک ہیں،صوبے میں رواں سال نمونیا سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 194 ہوگئی ،لاہور میں رواں سال نمونیا […]
تحریک انصاف کے 4 آزاد امیدوار انتخابات سے دستبردار

نارووال(نیوزڈیسک)عام انتخابات 2024 کے لیے نارووال کے صوبائی حلقوں پر تحریک انصاف کے 4 آزاد امیدوار الیکشن سے دستبردار ہوگئے ۔منگل کو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیدواروں نے بتایا کہ وہ 8 فروری کے الیکشن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔دستبردار ہونے والوں میں پی پی 56 سے عارف خان ، پی پی […]
چیف ایڈیٹر اوصاف گروپ راجہ مہتاب خان کے بڑے بھائی راجہ عارف انتقال کر گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف ایڈیٹر اوصاف گروپ راجہ مہتاب خان کے بڑے بھائی راجہ عارف انتقال کر گئے ، نماز جنازہ فارم ہاؤس اے 16 آر چرڈ روڈ میں علامہ اظہار بخاری نے پڑھائی،سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،زمردخان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت،دوسری نماز جنازہ کچھ دیر بعد […]