کابینہ نے انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)کابینہ نے انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دیدی، نگرا ن وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،فوج حساس انتخابی حلقوں میں ریڈ رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی،وفاقی کابینہ ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ کافیصلہ نہ کر سکی،وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات پرمزید غور کیلئے کمیٹی قائم کردی