اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکا نے بلوچستان کے مہر گڑھ میوزیم کیلئے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے پہلے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ترجمان کے مطابق 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر سے زائد رقم مہر گڑھ میوزیم کی تزئین و آرائش پر خرچ کی جائےگی۔















