اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف ایڈیٹر اوصاف گروپ راجہ مہتاب خان کے بڑے بھائی راجہ عارف انتقال کر گئے ، نماز جنازہ فارم ہاؤس اے 16 آر چرڈ روڈ میں علامہ اظہار بخاری نے پڑھائی،سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،زمردخان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت،دوسری نماز جنازہ کچھ دیر بعد آبائی گاؤں پھگواڑی مری میں اداکی جائے گی ،نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا مہتاب خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس،وزیراعظم آزادکشمیراور وزیراطلاعات گلگت بلتستان،خواجہ آصف، سراج الحق،حنیف عباسی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا بھی مہتاب خان سے اظہار افسوس،راناثنااللہ،قمر الزمان کائرہ ،نیئر بخاری،فیصل کریم کنڈی،کیپٹن صفدر،شیری رحمان،شرجیل انعام میمن اوردیگر نےبھی تعزیت کی۔ نیزمرحوم کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاؤں پھگواڑی میں ادا کر دی گئ مرحوم راجہ عارف کی نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھے گئے راجہ عارف خان کو اپنے مرحومین والد اور والدہ اور بھائی راجہ عبارت خان مرحوم کی آغوش میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازِ جنازہ میں مری کی لواحقین سمیت سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات اور مری کی تاجر برادری نے راجہ مہتاب خان سے اظہار تعزیت اور عارف خان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی نمازِ جنازہ میں آئے علاقے کے لوگوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ عارف خان کی علاقے کے لیے بہت خدمات ہیں مرحوم کی نمازِ جنازہ میں لواحقین اور علاقے کے لوگوں کی ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔















