سعودی فٹبال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کی نئی ویڈیو شیئر کردی

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کی نئی ویڈیو شیئر کردی،عرب ٹی وی کے مطابق نئے سال کے موقع پر سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کو جوائن کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔النصر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جِم میں ایکسرسائز کرتے اور ساتھ ہی اپنے کلب کی […]
لاہورمیں آٹا 160 روپے کلوتک جاپہنچا، مرغی کاگوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں دو ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں مسلسل آٹھویں بار اضافہ کر دیا گیا جس سے آٹا مزید 10 روپے مہنگا ہوگیا۔چکی اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق چکی کے آٹےکی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد آٹےکی قیمت 160 […]
نیدرلینڈز ،سال 2022 میں ’’محمد‘‘ دوسرا سب سے زیادہ مقبول نام رہا،’’نوح ‘‘دوسرے نمبر پر

ایمسٹرڈیم (نیوزڈیسک)ڈچ سوشل انشورنس بینک (ایس وی بی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں نیدرلینڈز میں نوزائیدہ لڑکوں کا رکھا جانے والا دوسرا سب سے زیادہ مقبول نام ’’محمد‘ ‘رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈچ سوشل انشورنس بینک نے حال ہی میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں کی ایک فہرست جاری […]
القادر یونیورسٹی اراضی کیس، نیب نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر یونیورسٹی اراضی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو دستاویزات کے ساتھ طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جنوری کو پیش ہونے کا کہا ۔نیب راولپنڈی کی جانب […]
خواجہ سعد رفیق نے پرویز الہٰی کے مستقبل کے حوالے سےلاعلمی کا اظہار کردیا

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پرویزالٰہی کے مستقبل کے حوالے سے لاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں نہیں معلوم وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا مستقبل کیاہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر سعد رفیق سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز کے مستقبل سے متعلق سوال کیا گیا۔صحافی نے سوال کیا کہ خواجہ صاحب […]
عرفی جاوید کا نیا روپ سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا،اداکارہ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید کو ریمپ پر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کی ریمپ واک کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر سوشل […]
بھارت،سردی میں آگ کے پاس بیٹھنے کیلئے جگہ مانگنے پر نوجوان لڑکاقتل

نئی دہلی(نیوزڈیسک)نئی دہلی میں سردی کے باعث آگ سیکنے کے لیے جگہ مانگنے پر 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں خون میں لت پت 15 سالہ نوجوان کی لاش ملی جس کے جسم پر چاقوں کے گھاؤ موجود تھے۔ پولیس کا کہنا تھاکہ لڑکے […]
ہم ہمیشہ سے پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے، چینی وزیر اعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ وزیر اعظم پاکستان نے […]
بھارت میں آن لائن آرڈر کی بریانی کھا کرلڑکی چل بسی،والدین کی شکات پر ریسٹورنٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں آن لائن بریانی آرڈر کرنے والی خاتون، بریانی کھانے کے بعد چل بسی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایاکہ انجو نے 31 دسمبر کو مقامی ریستوران سے بریانی آن لائن آرڈر دے کر منگوائی تھی، جسے کھا کر اس کی حالت غیر ہوگئی۔ حالت بگڑنے پر اسے فوری مقامی اسپتال منتقل کیا […]
ڈونرز کانفرنس ، وزیراعظم شہبازشریف کل جنیوا روانہ ہونگے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)جنیوا میں پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے ڈونرز کانفرنس کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم شہبازشریف وفاقی وزرائ ، معاون خصوصی ودیگر کے ہمراہ ڈونر کانفرنس میں شریک ہوں گے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ڈونرز کانفرنس میں شرکت کیلئے اتوار کو جنیوا روانہ ہونگے ۔ پاکستان اور اقوام متحدہ اس کانفرنس کی میزبانی کرینگے۔ […]