نئی دہلی(نیوزڈیسک)نئی دہلی میں سردی کے باعث آگ سیکنے کے لیے جگہ مانگنے پر 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں خون میں لت پت 15 سالہ نوجوان کی لاش ملی جس کے جسم پر چاقوں کے گھاؤ موجود تھے۔ پولیس کا کہنا تھاکہ لڑکے کے قتل میں ملوث ایک شخص سمیت دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق قتل میں ملوث سمت نامی نوجوان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ آگ سیک رہا تھا کہ مقتول آیا اور بیٹھنے کے لیے جگہ مانگی جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، واقعے کے بعد سمت اپنے گھر گیا اور چاقو لاکر نوجوان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق قتل میں ملوث 2 دونوں لڑکوں کی عمر 16 سال ہے۔