ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کی نئی ویڈیو شیئر کردی،عرب ٹی وی کے مطابق نئے سال کے موقع پر سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کو جوائن کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔النصر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جِم میں ایکسرسائز کرتے اور ساتھ ہی اپنے کلب کی ٹیم کا میچ دیکھتے کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کے کھلاڑی کے گول کرنے پر تالیاں بجا کرخوشی کا اظہار کرتے ہیں۔سعودی پرو لیگ کے ایک میچ میں جمعہ کوالنصر نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔