عرفی جاوید کا نیا روپ سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا،اداکارہ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید کو ریمپ پر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کی ریمپ واک کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے تاثرات سامنے آ رہے ہیں۔عرفی جاوید بے باک لباس کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں،وائرل ویڈیو میں عرفی جاوید کو ایک فیشن شو کے دوران شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ واک کرتے دیکھا گیا۔اس موقع پر انہوں نے سنہرے رنگ کا مکمل لباس پہنا ہوا ہے، ہلکے میک اپ اور زیورات میں وہ خوب پُرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔تاہم اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو مکمل لباس میں ریمپ واک کرتا دیکھ کر کوئی حیران ہے تو کوئی پریشان کہ انہیں کیا ہو گیا تو کوئی اسے بھی پبلی سٹی اسٹنٹ قرار دے رہا ہے۔