اہم خبریں

ڈونرز کانفرنس ، وزیراعظم شہبازشریف کل جنیوا روانہ ہونگے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)جنیوا میں پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے ڈونرز کانفرنس کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم شہبازشریف وفاقی وزرائ ، معاون خصوصی ودیگر کے ہمراہ ڈونر کانفرنس میں شریک ہوں گے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ڈونرز کانفرنس میں شرکت کیلئے اتوار کو جنیوا روانہ ہونگے ۔ پاکستان اور اقوام متحدہ اس کانفرنس کی میزبانی کرینگے۔
کانفرنس میں یواین سیکریٹری جنرل سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور وفود بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد متاثرین سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے فنڈز جمع کرنا ہے۔گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ 9جنوری کوجنیوامیں ڈونرزکانفرنس کا انعقادکیاجائےگا، وزیراعظم یواین سیکرٹری جنرل کے ہمراہ کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کانفرنس سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امدادکےحوالےسے معاون ہوگی، جس میں پاکستان کانفرنس میں تعمیرنواوربحالی کےحوالےسے فریم ورک پیش کرے گا۔دفتر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ وزیراعظم کانفرنس شرکا کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پاکستان کے وبژن سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں