اہم خبریں

تمام آسمانی مذاہب وکتب کے تقدس کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی ہونی چاہیے ، طاہر محمود اشرفی

لاہور(نیوز ڈیسک   )وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور کونسل اراکین نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، قرآن کریم کی تعلیمات امن ، محبت ، رواداری اور سلامتی کو فروغ دیتی ہیں، سویڈن اور […]

ولیمہ تقریب سے قبل کرکٹر شان مسعود، دلہن نیشے خان کا فوٹو سیشن

پشاور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے کی تقریب ڈیفنس کے مقامی ہوٹل میں جاری ہے۔شان مسعود اور نیشے خان نے ولیمے کی تقریب سے قبل فوٹو سیشن کروایا۔قومی کرکٹر کی تقریب میں ساتھی اور سابق کھلاڑی شریک ہیں، ولیمے میں شہر کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔شان مسعود اور […]

دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی بیس بال ٹیم دو دن تاخیر سے این او سی ملنے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئی۔دو دن تاخیر سے این او سے پانے کے بعد ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کے لیے بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئی۔واہگہ بارڈر پر پاکستان بیس […]

کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا فرض بنتا ہے، راکھی ساونت

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہوں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے۔بھارٹی ٹی وی کے مطابق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ […]

عمران خان کو ایک بار گرفتار ہو جانا چاہیے، دیکھ لیں کیا طوفان لانا چاہتے ہیں،راناثنااللہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں لیکن ان کے بیانات سے تو لگتا ہے کہ انہیں ایک بار گرفتار ہو جانا چاہیے، تاکہ دیکھ ہی لیں کہ یہ کیا طوفان لانا […]

سالانہ لائسنس تجدید میں تاخیر، 5 ایوی ایشن کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل

کراچی(نیوزڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی طرف سے سالانہ لائسنس کی تجدید میں تاخیر کی وجہ سے 5 ایوی ایشن کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک، لاہور کی 2، راولپنڈی اور پشاور کی1،1 کمپنی کا فلائٹ آپریشن بند ہوچکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن رکنے سے ایوی […]

پرویز الہٰی دورحکومت، پنجاب کے 31 محکموں میں سیاسی بھرتیوں کا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں31 محکموں میں کئی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔سول سیکریٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر 41 میں سے31 محکموں نےرپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کو جمع کر وا دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے31 […]

زرداری نے میرے قتل کیلئے دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا، طاقتور لوگ سہولتکار ہیں: عمران

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگا دیا۔اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے انہیں قتل کرانے کیلئے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا ہے اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔عمران نے کہا کہ مجھے پتا […]

رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کی قیمتی گھڑی کا تحفہ

ریوڈی جنیرو(نیوزڈیسک)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کی قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو جس کمپنی کے ایمبیسیڈر ہیں اس کی طرف سے گھڑی دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو قیمتی گھڑی النصر کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے پر دی گئی، کرسٹیانو […]

دالوں کاصرف 15 دن کا اسٹاک رہ گیاہے، ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہول سیلرز کے پاس دالوں کا 15 دن کا اسٹاک ہے۔اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ہول سیلز گروسرز عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ بڑھانے کے باوجود دالوں کے کنٹینرز کلیئر نہیں کیے جا رہے۔عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ بینکس کھانے پینے کی اشیاء […]