اہم خبریں

دالوں کاصرف 15 دن کا اسٹاک رہ گیاہے، ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہول سیلرز کے پاس دالوں کا 15 دن کا اسٹاک ہے۔اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ہول سیلز گروسرز عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ بڑھانے کے باوجود دالوں کے کنٹینرز کلیئر نہیں کیے جا رہے۔عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ بینکس کھانے پینے کی اشیاء کو ترجیح کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے، پورٹ چارجز معافی کے اعلان پر عمل نہیں ہوا۔چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈیمرج ڈیٹینشن نے کم قیمت دالوں کو 25 فیصد مہنگا کر دیا۔

متعلقہ خبریں