پنجاب کی نگراں کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچادی گئیں

لاہور ( نیوز ڈیسک )پنجاب کی 8 رکنی نگراں کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچادی گئیں۔ نگراں پنجاب کابینہ کے 2 ممبران نے سرکاری گاڑیاں نہیں لی ہیں۔ نگراں حکومت وزیر ایس ایم تنویر اور ابراہیم حسن مراد نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوا دی۔
تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی ضروریات پورا کرنے کیلئے ہائبرڈ اور آن لائن تدریسی طریقہ کار کو بھی بروئے کار لانا ہوگا، صدر ڈاکٹر عارف علوی

لاہو( نیوز ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی اورمعتبر بین الاقوامی جامعات کے ساتھ بامعنی اور عملی روابط قائم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بہترین طرز عمل،تجربات، اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں سے استفادہ کریں، تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی ضروریات […]
پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لئے ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے ، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لئے ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے ، ایکسپورٹ شعبہ کی ترقی میں ہمارے معاشی مسائل کا حل ہے ، انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پورا کردار ادا کریں گے ۔ […]
فواد چوہدری نے کوئی ڈاکا ڈالا نہ ہی دہشتگردی کی، قاضی انور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر سپریم کورٹ بار قاضی محمد انور کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے کوئی ڈاکا نہیں ڈالا، دہشتگردی نہیں کی، آئین کے تحت ہائیکورٹ فواد چوہدری کی گرفتاری کا قانونی جواز بتائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاضی محمد انور نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری پر صدمہ ہوا۔ان کا […]
الیکشن کمیشن جوحکم دے گا حکومت مانے گی، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر حکم دے گا تو حکومت اُسے مانے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں غلام علی نے کہا کہ انتخابات سے پہلے امن و امان کی صورتحال پر قابو پانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فوج کو نشانہ بنانا اصل میں ریاست کو کمزور کرنا […]
لاہور ہائیکورٹ نے احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا۔عدالت عالیہ لاہور نے نگراں حکومت کا صوبائی ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے احمد اویس کی بحالی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کو 30 جنوری […]
متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید سے لال حویلی کوواگزارکرانے کیلئے 30جنوری کوڈپٹی کمشنر سے پولیس کی مدد مانگ لی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)متروکہ وقف املاک نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کو30جنوری بروز پیر صبح 9بجے واگزارکروانے کے لئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے پولیس کی مدد مانگ لی،متروکہ وقف املاک نے موقف اختیارکیا کہ لال حویلی ادارہ کی ملکیت ہے ،جس پرغیرقانونی قبضہ کیاگیا،آپریشن کے دوران […]
ڈرگ ریگولٹری اتھارٹی پاکستان نے ڈکلوفینک سوڈیم 50 mg غیر معیاری قرار دے دی

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر )ڈرگ ریگولٹری اتھارٹی پاکستان نے ڈکلوفینک سوڈیم 50 mg غیر معیاری قرار دے دی ،گولی کا بیچ نمبر 2752 کمپنی کو مارکیٹ سے فوری طور پر واپس منگوانے کی ہدایت. ڈریپ کی سی ڈی ایل لیبارٹری نے febnar 50 mg گولی کو مریض کے لئیے غیر موثر قرار دے دیا جن مریضوں […]
سونا 7ہزار روپے مزید مہنگا،فی تولہ قیمت 2 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی

کراچی(نیوزڈیسک) ڈالر کی تیز اڑان کے باعث سونے کی مقامی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر گھٹ کر 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے […]
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

اسلام آباد(نامہ نگار )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ، […]