اہم خبریں

متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید سے لال حویلی کوواگزارکرانے کیلئے 30جنوری کوڈپٹی کمشنر سے پولیس کی مدد مانگ لی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)متروکہ وقف املاک نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کو30جنوری بروز پیر صبح 9بجے واگزارکروانے کے لئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے پولیس کی مدد مانگ لی،متروکہ وقف املاک نے موقف اختیارکیا کہ لال حویلی ادارہ کی ملکیت ہے ،جس پرغیرقانونی قبضہ کیاگیا،آپریشن کے دوران کسی بھی سیاسی مداخلت اورخرابی سے بچنے کیلئے پولیس کی مدد درکار ہوگی۔اطلاعات کے مطابق متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر،راولپنڈی کوایک تحریری درخواست دی گئی ،جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ راجہ بازاربوہڑ بازارمیں،158 D اور D 329 میں موجود پراپرٹی (لال حویلی )متروکہ وقف املاک کی مالکیت ہے ، جس پرضلع راولپنڈی کے مختلف افراد کاناجائز قبضہ ہے،اس لیے انتہائی عاجزی سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت اور خرابی سے بچنے کے لئے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کی سربراہی میں ریزرو پولیس فورس فراہم کی جائے،تاکہ 30جنوری بروزپیر صبح 9بجے پراپرٹی کوواگزار کروایاجاسکے ،اورسپریم کورٹ آف پاکستان کو بازیابی کے موضوع پر مثبت رپورٹ پیش کی جاسکے ۔

متعلقہ خبریں