عمران خان شیخ رشید کے بیان کی آڑ میں زمان پارک لاہور میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے خلاف شیخ رشید اور دیگر کی طرف سے کی جانے والی الزام تراشی کو بلیک میلنگ کا ہتھکنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنڈی کے شیطان […]
سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد ، کراچی ، لاہور(نیوزڈیسک) سویڈن میں توہینِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں کتاب اللہ کی بے حرمتی کرنے میں ملوث افراد کو سزا دینے اور معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبوں، ملک کے تمام چھوڑے بڑے […]
بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(نیوزڈیسک) بھارت کی جیلوں میں سزائیں مکمل کرنیوالے 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔واہگہ بارڈرپر جیسے ہی پاکستانی شہری اپنی سرزمین میں داخل ہوئے خوشی سے سربسجود ہوگئے۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے پاکستانی شہریوں کو رہائی نصیب ہوگئی۔جمعرات کو17 پاکستانی شہری رہائی کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے ، بھارتی حکام […]
رجیم چینج سے بہتر ہوتی معیشت کو شدید دھچکا لگا،عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہونے جا رہی ہے،روپے کی قدرگرنے سے مہنگائی کی شرح 35فیصد تک جائے گی، رجیم چینج کے بعد پتہ تھا معیشت خراب ہوگئی تو پھر سنبھالنا مشکل ہوگا،مجھے پتہ تھا کہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا […]
آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ(ق) خیبرپختونخواکے صدر محبوب اللہ جان کی ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)سابق صد ر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ(ق) خیبرپختونخواکے صدر سابق رکن قومی اسمبلی محبوب اللہ جان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ آفتاب خان شیرپاؤ کے بھائی ولی محمد خان شیرپاؤ کے نواسے بلال […]
علی امین گنڈا پور اور ان کے اہلِ خانہ کیخلاف چھان بین کا آغاز کر دیا گیا

پشاور( نیوز ڈیسک ) نیب خیبر پختونخوا نے رہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کے خلاف چھان بین کا آغاز کردیا۔ نیب نے ڈپٹی کمشنر سے علی امین گندا پور کے والدین، بہن بھائی اور ان کے بچوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔نیب کی جانب سے ڈی سی کو بھیجے گئے مراسلے میں جائیداد […]
سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی نہ صرف مسلمان بلکہ تمام مذاہب کے لوگ مذمت کر رہے ہیں، وزیر مملکت سینیٹر شہادت اعوان

اسلام آباد( نامہ نگار )وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہا ہے کہ سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی نہ صرف مسلمان بلکہ تمام مذاہب کے لوگ مذمت کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سویڈن اور نیدر لینڈ میں قرآن پاک کی بے […]
آسٹریلیامیں جمائما گولڈسمتھ اور سجل علی کی فلم کی نمائش

سڈنی (نیوزڈیسک)جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم What’s Love Got To Do With It کا آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں پریمئر ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ود ایٹ کی کہانی ایک پاکستانی اوربرطانی خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم کے ٹریلر […]
پاکستان آرمی اور واپڈا نے انٹر ڈپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ میں نیوی اور پولیس کی ٹیموں کو شکست دیدی

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان آرمی اور واپڈا نے انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ میں نیوی اور پولیس کی ٹیموں کو شکست دیدی۔ لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری کھیلے جانیوالے پانچ روزہ چیمپئین شپ کے پہلے روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈأئریکٹر جنرل سعید اختر، منصور احمد، […]
بھارت،بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرکے خود کشی

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں بی جے پی کے سابق عہدیدار نے بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے سابق عہدیدار سنجیو مشرا بچوں کی بیماری سے پریشان تھے۔سنجیو مشرا کے دونوں بیٹے پٹھوں کی کمزوری کی بیماری میں مبتلا تھے جس […]