اہم خبریں

سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی نہ صرف مسلمان بلکہ تمام مذاہب کے لوگ مذمت کر رہے ہیں، وزیر مملکت سینیٹر شہادت اعوان

اسلام آباد( نامہ نگار  )وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہا ہے کہ سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی نہ صرف مسلمان بلکہ تمام مذاہب کے لوگ مذمت کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سویڈن اور نیدر لینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ سے متعلق مذمتی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک آخری کتاب ہے جس کا تمام مذاہب کے لوگ احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں سلطنت کے عہدیداروں پر تنقید کرنے پر سزا ملتی ہے لیکن وہاں پر اس گھناؤنے فعل کی اجازت دی گئی، اس طرح کے واقعات مستقبل میں نہیں ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، جنیوا سمیت ہر فورم پر اس معاملہ کو اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں