اہم خبریں

دیوار پر ٹیپ سے چپکے کیلے کی قیمت 10 لاکھ ڈالر کیوں؟

نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک میں ایک متنازعہ نمونہ دیوار پر چپکا ہوا کیلا اربوں روپے میں نیلام ہوگیا۔ اطالوی آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کا ایک فن پارہ کوئی آئل پینٹنگ، فوٹو گرافی یا کوئی انوکھا مجسمہ نہیں بلکہ دیوار پر ٹیپ کیا گیا ایک تازہ پھل ہے اور یہ کیلا تقریباً دو ارب روپے میں نیلام ہوا ہے۔

بولی جیتنے والے چینی نژاد کرپٹو کرنسی کاروباری جسٹن سن نے کہا کہ یہ ایک ثقافتی رجحان کی نمائندگی کرتا ہے جو آرٹ، میمز یا مائیکرو الیکٹرو مکینیکل سسٹمز اور کریپٹو کرنسی کمیونٹی کی دنیا کو جوڑتا ہے۔

2019 میں، جب اطالوی آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کا آرٹ ورک، دیوار پر ٹیپ کیا ہوا کیلا، 120,000 ڈالر میں نیلام ہوا تو سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔ 2019 میں اطالوی فنکار نے امریکی شہر میامی کے آرٹ میوزیم میں ایسے تین کیلے فروخت کے لیے پیش کیے جو 120,000 ڈالر میں نیلام ہوئے۔
مزید پڑھیں :اسلام آبادمیں پی ٹی آئی احتجاج، 1350 خصوصی تربیت یافتہ افسران تعینات

متعلقہ خبریں