اہم خبریں

لیگی رہنما سوگوار، بھائی انتقال کر گئے

لیگی رہنما سوگوار،بھائی انتقال کر گئے

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی بی بی وڈیری کے بھائی اور رکن پنجاب اسمبلی میاں عمران جاوید کے ماموں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما بی بی وڈیری کے بھائی حافظ ضیاء اللہ آج انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے چشتیاں میں بعد نماز مغرب جامعہ مظاہر العلوم شوگر مل روڈ نزد مٹیانہ ہسپتال میں ادا کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں سیاسی رہنماؤں، شہریوں، پارٹی کارکنوں، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے مختلف رہنماؤں اور عوامی شخصیات نے بی بی وڈیری اور میاں عمران جاوید سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ میاں عمران جاوید لاہور کے حلقہ پی پی 163 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں جب کہ ان کی والدہ بی بی وڈیری خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں‌:افسوسناک خبر،سابق رکن صوبائی اسمبلی انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں