نواب شاہ ( نیوز ڈیسک ) نواب شاہ کے تھانہ کھدر کی حدود میں ایک شخص نے اپنی تیسری شادی کے لیے اپنے ورثاء کی جانب سےتاخیر کی وجہ سے خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق متوفی شخص جس کی شناخت گل حسن مگسی کے نام سے ہوئی ہے، عمر 44 سال ہے، اپنی دو بیویوں کی موت کے بعد اپنے ورثاء سے تیسری شادی کرنے پر زور دے رہا تھا۔ورثاء نے گل حسن مگسی کو کچھ دن انتظار کرنے کا مشورہ دیا لیکن اس نے مایوس ہو کر رسی سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
مقامی پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
مزید پڑھیں: ہونہارر اسکالرشپ پنجاب ایچ ای سی 2024؛ تمام تفصیلات یہاں چیک کریں اور آن لائن اپلائی کریں