اہم خبریں

رسہ کشی ، ہاکی میچ کے دلچسپ مقابلے ،کہیں کنوارے حاوی تو کہیں شادی شدہ نے میدان مارلیا

نارووال (نیوزڈیسک) نارووال میں عید پر کنواروں اور شادی شدہ افراد کے درمیان رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ ہوا رسہ کشی کے مقابلے میں کنواروں نے میدان مار لیا اور 50 ہزار نقد انعام اور ٹرافی جیت لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عید پر کنواروں اور شادی شدہ افراد کے درمیان رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔رسہ کشی کے مقابلے میں کنواروں نے میدان مار لیا اور 50 ہزار نقد انعام اور ٹرافی جیت لی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کنواروں اور شادی شدہ افراد کے درمیان ہاکی میچ کھیلا گیا

شادی شدہ الیون نے دلچسپ مقابلہ کے بعد دوسرے ہاف میں 2 کے مقابلہ میں 3 گول سے جیت اپنے نام کر لی۔
مشروب ساز کمپنی کا ٹرک الٹ گیا، شہری دن بھربوتلیں لوٹتے رہے

متعلقہ خبریں