پشاور ب ( اے بی این نیوز )بی آر ٹی پشاورمنصوبہ ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر ، دس ارب کی کرپشن پرریفرنس تیار ، نیب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت کا میگاپروجیکٹ کی تحقیقات میں نیب ٹیم کو دس ارب کے نقصان کا پتہ چلا،کنٹریکٹر نےمبینہ طور پرپی ڈی اےکی ملی بھگت سے بی آر ٹی کے ٹھیکے لیے،گزشتہ صوبائی حکومت نےمنظور شدہ شیڈول سے کئی گناذیادہ ریٹ پر ادئیگیاں کیں،، روٹس کی تعمیر پر ناقص آلات اور میٹریل کا استعمال ہوا ،بیرون ملک فرارملزم مسعود شاہ کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا گیا۔















