اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے سابق چیئرمین نور عالم خان جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہو کر جمیعت علما اسلام میں شامل ہوا، وہ جو کہتے ہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے، ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے آواز اٹھائی۔سابق ایم این اے نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے، جیل میں لاڈلے کو دیسی مرغ اور ورزش کی مشینیں تک فراہم کی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے درخواست ہے تمام قیدیوں کو یکساں حقوق دیے جائیں۔















