اہم خبریں

درگاہ لعل شہباز قلندرؒ سے سوا کروڑ کاسونا چرانے والا منیجرمعطل

سکھر(نیوزڈیسک)حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار شریف سے سوا کروڑ روپے مالیت کا سونا چرانے والے مینیجر زبیر بلوچ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مینیجر زبیر بلوچ اور مفرور ملازم علی رضا گوپانگ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف سکھر کی مدعیت میں ضلع جامشورو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،محکمہ اوقاف سندھ نے وزیر عمر سومرو کی ہدایت پر زبیر بلوچ سے ریکوری اور کارروائی کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں