اہم خبریں

چوہدری نثارنے ن لیگ پرتنقید نہ کرنے کی وجہ بتادی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ میرامسلم لیگ(ن) سے تعلق رہاہے ،میںتنقید نہیں کرونگا کیونکہ میں کسی پارٹی کی دُم پکڑ کر نہیں جیتنا چاہتا۔ہفتہ کو راجڑ میں اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ علاقے کا ماضی میں وزیر نہیں بلکہ علاقے کا ویربن کر آیا، میرے مخالفین منتیں کرکے لوگوں کو جلسے میں لاتے ہیں لیکن میں کسی پارٹی کی دُم پکڑ کر نہیں جیتنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ کبھی خود پر داغ نہیں لگنے دیا نہ ہی کبھی کرپشن کی، ان کا کہنا تھا کہ کسی پرتنقید کر کے ووٹ نہیں لینا چاہتا، مسلم لیگ سے میرا تعلق رہا مگر تنقید نہیں کروں گا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، معجزہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے، اگر اسمبلی میں گیا تو اس معجزے کا حصہ ہوں گا۔

متعلقہ خبریں