اہم خبریں

ملک بھر میں سیاسی گہماگہمی جاری،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا رش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ملک بھر میں سیاسی گہماگہمی جاری ،، مختلف جماعتوں نے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا نے کے لئے ریٹرننگ افسران کے دفاتر کا رخ کر لیا،، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی این اے 52 گوجرخان ، سابق صدر آصف زرداری کے این اے 207 نوابشاہ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ، شہباز شریف نے این اے 132 قصور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی این اے 89 میانوالی سے جمع ،، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے کاغذات نامزدگی بونیر این اے 10سے جمع، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی این اے 148 ملتان سے جمع ،،،جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے،، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے این اے 128لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع ،ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے این اے 244 کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،، امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لوئر دیر 2 این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے،،، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔

متعلقہ خبریں