اہم خبریں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور آئل قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔ معروف برانڈ کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔کوکنگ آئل کی قیمتوں میں37 سے 48 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 499 کے بجائے 482 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ برانڈڈ کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔ دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں