راولپنڈی(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو بھی ذوالفقار علی بھٹو کے راستے پر لے جایا جا رہا ہے۔جمعرات کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم سب کو یقین تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی چڑھائیں گے، بانی پی ٹی آئی کے کیس کو کس تیزی سے لے جایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو پھانسی کے پھندے سے بچائیں گے، سزائے موت بانیٔ پی ٹی آئی کو نہیں عوام کو ہونے جا رہی ہے۔