اہم خبریں

وزیرخزانہ کی مہنگی کھادفروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیرخزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے کے الیکٹرک کے ساتھ واجبات سے متعلق سمری موخر کرتے ہوئے پاور ڈویژن کو کے الیکٹرک سے متعلق سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی،اجلاس میں ای سی سی نے کاشتکاروں کو یوریا کھاد مقررہ نرخوں پر فراہمی کی ہدایت کی ،ای سی سی کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پربھی بریفنگ دی گئی،اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہاکہ یوریا کھاد سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیر خزانہ نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ اجلاس کے شرکاکوبریفنگ دی گئی کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال برقرار ہے، توانائی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے۔

متعلقہ خبریں