اہم خبریں

نگران حکومت کا یہ کام نہیں ہے کہ الیکشن پر اثرانداز ہوں ،پشاور ہائیکورٹ

پشاور ( اے بی این نیوز    )شفاف انتخابات کاانعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری،پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے،کسی کے ساتھ امتیازی سلول نہیں ہوناچاہیے،پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی ورکرز کنونشن کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں کہا الیکشن کمیشن حکام ڈسٹرکٹ آفیسرز سے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کریں،کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ کسی بھی ضلع میں اگر امتیازی سلوک ہورہا ہے تو چیف سیکرٹری کو رپورٹ دی جائے،نگران حکومت کا یہ کام نہیں ہے کہ الیکشن پر اثرانداز ہوں یا کوئی ایسی کوشش کریں کہ صاف شفاف الیکشن پر اثر پڑے،پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی

متعلقہ خبریں