اہم خبریں

سپریم کورٹ کانااہلی کی مدت سے متعلق تمام کیسز ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )تاحیات نااہلی سے متعلق کیس جنوری 2024میں سماعت کیلئے مقرر،سپریم کورٹ کانااہلی کی مدت سے متعلق تمام کیسز ایک ساتھ سننے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن،اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری ،آئینی اور قانونی نکات پر تحریری جواب طلب ،نااہلی مدت سے متعلق میر بادشاہ قیصرانی کیس کے تحریری حکم نامے میں کہا کیس کمیٹی کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے،درخواست گزار کے مطابق جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے کی سزا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تا حیات نااہلی ہے،کلا نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں سپریم کورٹ کے حکم اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 232(2) سے غیر ضروری کنفیوژن پیدا ہوگی،غیر یقینی کی صورتحال کی وجہ سے الیکشن ٹربیونلز اور عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ بڑھے گا،تحریری حکم نامے میں کہا اپیلوں اور ان میں اٹھائے گئے سوالات کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات کو مؤخر کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا

متعلقہ خبریں