اہم خبریں

8فروری کو عوام نوازشریف کے حق میں فیصلہ دینگے،جاوید لطیف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )تین بار وزیراعظم بننے والے کو 7سال بعد انصاف ملا،8فروری کو عوام اپنی عدالت میں نوازشریف کے حق میں فیصلہ دینگے،ن لیگ کے جاوید لطیف کی میڈیا سے گفتگو کہا 74سالہ رنگیلا بابا جیل میں بیٹھ کرکہہ رہا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں،ایک نوجوان لیڈر جیل سے باہربیٹھ کر کہہ رہا ہے نوازشریف لاڈلا ہے، طاقتور اور انصاف دینے والوں نے مل کر ملک کو اس حال تک پہنچایا، ذوالفقار علی بھٹو بھی ووٹ کی عزت کیلئے گئے تھے اور پھانسی چڑھ گئے،شجاعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ نوازشریف کرینگے،پنجاب میں باقی جماعتوں سے اتحاد نہیں کررہے، باقی صوبوں میں ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں